امریکی سُپر ماڈل بیلا حدید دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار

نیویارک: فلسطینی نژاد امریکی سُپر مادل بیلا حدید کو دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار دے دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلا حدید برطانوی جریدے ’جی کیو‘ کی دنیا کے سب سے اسٹائلش افراد کی فہرست میں اوّل نمبر پر ہیں۔جی کیو نے26 سالہ بیلا حدید کو دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کی خواتین کے لباس، مردوں کے لباس، سمارٹ ویئر او ر پارٹی ویئر ملبوسات کو زیب تن کرنے کی صلاحیت کو خوب سراہا ہے۔جریدے کا کہنا ہے کہ بیلا حدید مردوں کے ملبوسات کو مرد حضرات سے بھی زیادہ بہتر انداز میں پہنتی ہیں اور ہر طرح کا فیشن اُن پر بہترین لگتا ہے۔خیال رہے کہ بیلا حدید اورسپر ماڈل جی جی حدید کی بہن ہیں اور یہ دونوں بہنیں 16 سال کی عمر سے ماڈلنگ کی دنیا میں خوب نام کما رہی ہیں انہیں دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والی ماڈل بھی قرار دیا جاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.