ارشد وارثی نے بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ مادھوی ڈکشٹ کو تھپڑ رسید کردیا

ممبئی: ارشد وارثی نے بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشٹ کوتھپڑ رسید کردیا۔ کسی بھی جونیراداکار کے لیے اپنے سینیر پر تشدد کے سین فلم بند کرانا ایک مشکل کام ہوتا ہے اور ایسا ہی ارشد وارثی کے ساتھ ہوا جب فلم ”ڈیڑھ عشقیہ” کی شوٹنگ کے دوران ارشد وارثی کو اپنی سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو تھپڑ مارنے کے کچھ سین فلم بند کرانے کا کہا گیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق فلم “ڈیڑھ عشقیہ” میں بھی ارشد وارثی فلم “عشقیہ” کی طرح ایک بارعب اورغصیلے آدمی کا کردار ادا کر رہے ہیں تاہم شوٹنگ کے دوران ایک موقع ایسا بھی آیا جب فلم ڈائریکٹر نے ارشد وارثی کو مادھوری ڈکشٹ کو زور سے تھپڑ مارنے کا کہا جس پر وہ پریشان ہو گئےاور مسلسل ری ٹیکس کے بعد بھی انہیں ناکامی ہوئی تاہم بلآخر انہوں نے اپنی سینئر اداکارہ کو آہستہ سے تھپڑ رسید کرکے سین مکمل کروا دیا جس پر سیٹ پر موجود افراد نے ان کا خوب مذاق بھی اڑایا۔

تبصرے بند ہیں.