اداکار البیلا کی 9 ویں برسی آج منائی جائے گی

جہانیاں: فلم ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار البیلا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے ان کی 9ویں برسی آج (17جولائی بدھ کو) منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے فلمی حلقوں میں اس عظیم اداکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔اختر حسین المعروف حاجی البیلا نو برس قبل 17جولائی کو دل کے دورے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے ۔اسٹیج ٹیلی ویژن اورفلمی دنیا کے نامورمزاحیہ اداکار البیلانے ستر کی دہائی میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا البیلا اپنی مخصوص جسمانی حرکات و سکنات سے مزاح پیدا کرنے میں یکتاء تھے۔البیلا نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں بھریا میلہاچاناں پیارد ابدنام عشق نچاوے گلی گلی اور باؤ جی قابل ذکر ہیں حاجی البیلا نے اسٹیج ڈراموں اور فلموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموںمیں بھی کام کیامعرف کامیڈین اور اداکار البیلا17جولائی 2004ء کودل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے ان کی عمر 63برس تھی۔

تبصرے بند ہیں.