اداکارہ سونم کپور آج تیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں

ممبئی ()بالی وڈ میں اپنی فیشن سینس سے منفرد پہچان رکھنے والی خوبصورت اداکارہ سونم کپور آج تیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز فلم سانوریا سے کیا تاہم انہیں شہرت فلم دہلی 6 سے ملی ۔ سونم نے آئی ہیٹ لو اسٹوری ،عائشہ ، تھینک یو ، موسم اور پلیئرز جیسی فلموں میں کام کیا لیکن بالی وڈ میں خاص پہچان نہ بنا پائیں ۔ اداکارہ کی فلم رانجھنا اور بھاگ ملکھا بھاگ نے انہیں باکس آفس پر سپر ہٹ ہیروئن بنا دیا ۔ سونم کو کئی ایوارڈز کے لیے نامزد بھی کیا گیا ۔ پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ سونم کی فلم خوبصورت بھی شائقین نے خاصی پسند کی ۔ سونم کپور ان دنوں نئی فلم،پریم رتن دھن پایو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.