کینیڈا :وومینز فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں فرانس نے انگلینڈ کو ایک صفر سے ہرا دی

فاتح ٹیم نے حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا ، فرانس کی جانب سے یوگینی لوسیمرز نے گول کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی

کینیڈا  کینیڈا میں کھیلے گئے وومینز فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں فرانس نے انگلینڈ کیخلاف ایک صفر سے کامیابی سمیٹ لی ۔ وومینز فٹبال ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ میچ میں فرانس کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے حریف انگلینڈ کی ٹیم کو ایک صفر سے مات دے دی ۔ فاتح ٹیم نے حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور پورے میچ میں انگلش ٹیم گول پوسٹ پر صرف ایک حملہ کرنے میں کامیاب ہو پائی ۔ فرانس کی جانب سے یوگینی لوسیمرز نے شاندار گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار نبھایا ، انگلینڈ کی خواتین فٹبال ٹیم 1974 سے ابھی تک فرانسیسی خواتین کی ٹیم کو مات دینے میں ناکام رہی ہے ۔ فاتح ٹیم ایونٹ کے اگلےمیچ میں میکسیکو کیخلاف میدان میں اترے گی ۔

تبصرے بند ہیں.