آئٹم سانگ کرنا کوئی آسان کام نہیں، نرگس فخری

ممبئی: اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ آئٹم سانگ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ ممبئی میں ایک جریدے کے سرورق پر اپنی تصویر کی نقاب کشائی کے لیے منعقدہ تقریب میں نرگس فکری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے شاہد کپور کی فلم’’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘‘میں آئٹم سانگ کیا ہے لیکن جس طرح سلو اسکرین پر نظر آتا ہے یہ کام اتنا آسان نہیں ہے۔ نرگس نے کہا کہ انھیں آئٹم سانگ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ خاصا مشکل کام ہے اس لیے ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوںنے کہاکہ میں نئی فلموں میں کام کررہی ہوں امید ہے عوام اسے ضرور پسند کرینگے ۔ دریں اثنانرگس فخری اور جان ابراہم کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’’مدراس کیفے‘‘ 23اگست کو ریلیز ہوگی۔ ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم میں جان ابراہم بھارتی انٹیلی جنس ایجنٹ جب کہ نرگس فخری ایک انٹرنیشنل رپورٹر کے کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں

تبصرے بند ہیں.