Latest National, International, Sports & Business News

شاہ رخ اور کاجول کی ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ پیرو میں دکھائی جائے گی

کنگ خان اور کاجول کی پیار بھری کہانی کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے اب پیرو کے سنیما گھروں میں لگنے کو تیار ہے۔ اٹھارہ برس پہلے دل والے دلہنیا لے جائیں گے بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنی۔ دل والے دلہنیا لے جائیں گے وہ واحد فلم ہے جس کو بھارتی سنیما گھروں میں سب سے زیادہ عرصے تک لگنے کا ریکارڈ بھی حاصل ہے ۔اب پیار کی یہ کہانی دیکھ پائیں گے لاطینی امریکی ملک پیرو کے فلم بین ، جن کے سنیما گھروں میں یہ فلم لگنے جارہی ہے۔کہا جارہا ہے اس فلم کو کہ کچھ سنیما گھروں میں ڈبنگ کے ساتھ جب کہ کچھ میں سب ٹائلٹلنگ کرکے لگایا جائیگا ۔

تبصرے بند ہیں.