Latest National, International, Sports & Business News

گوہر خان نے ریئلٹی شو بگ باس کا ساتواں سیزن جیت لیا

بھارت کی ٹی وی ادکارہ اور ماڈل گوہر خان نے ریئلٹی شو ”بگ باس” کا ساتواں سیزن جیت لیا ہے۔

ممبئی: ( گوہر نے تنیشا مکھرجی کو گرینڈ فنالے میں شکست دے کر پچاس لاکھ روپے کا انعام بھی جیتا ہے۔ انہوں نے بگ باس کے گھر پر ایک سو چار دن جبکہ تنیشا نے ایک سو پانچ دن گزارے۔ بگ باس بھارت میں ایک بے حد مقبول ترین ریئلٹی شو ہے اور بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کئی سال سے اس کی میزبانی کر رہے ہیں لیکن اس بار ناظرین نے ان پر جانبداری کا الزام لگایا۔ گوہر اداکارہ نگار خان کی بہن ہیں اور انھوں نے دو ہزار تین میں ”مس انڈیا دا مسٹری” میں اداکاری کی تھی لیکن فلم فلاپ ہو گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.