Latest National, International, Sports & Business News

کرینہ کپور کا تیسرا حمل ٹھہرنے کی خبروں پر دلچسپ رد عمل

بولی وڈ بے بو کہلانے والی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے ہاں تیسرے حمل ٹھہرنے کی خبریں وائرل ہونے پر دلچسپ رد عمل دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایسی خبروں پر ان کے شوہر کا جواب بہت ہی پیارا تھا۔بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر چند دنوں سے ان کے تیسری بار حاملہ ہونے کی خبریں وائرل تھیں، جس پر اب اداکارہ نے وضاحت کردی۔کرینہ کپور کی جانب سے شوہر سیف علی خان کے ہمراہ یورپ ملک اٹلی میں چھٹیاں گزارنے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد لوگوں نے اندازے لگائے کہ وہ تیسری بار حمل سے ہیں۔اپنے ہاں تیسرے حمل ٹھہرنے کی خبروں پر کرینہ کپور نے انسٹاگرام اسٹوری میں دلچسپ رد عمل دیا، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔کرینہ کپور نے حمل ٹھہرنے کی خبروں کے بعد انسٹاگرام اسٹوری میں ایسی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔کرینہ کپور نے واضح طور پر لکھا کہ ’وہ حاملہ نہیں ہیں اور وہ اٹلی میں پاستا اور وائن کا ذائقہ لینے میں مصروف ہیں‘۔اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں حمل ٹھہرنے کی خبروں پر شوہر سیف علی خان کے رد عمل کا بھی بتایا۔کرینہ کپور نے لکھا کہ ان کے تیسری بار حاملہ ہونے کی خبر پر سیف علی خان نے کہا کہ وہ پہلے ہی بھارت کی آبادی بڑھانے میں اپنا بہت سارا حصہ ڈال چکے ہیں۔

—اسکرین شاٹ

تبصرے بند ہیں.