Latest National, International, Sports & Business News

ڈی میگیو جو مارلن منرو کے لئے بور اورحاسد شوہر ثابت ہوا تھا –

ہالی وڈ کی اداکارہ مارلن منروکو تباہ کرنے میں اس کے دوسرے شوہرجو ڈی میگیو کا بڑا ہاتھ رہا ہے۔ اس نے پہلے منرو کو للچایا ، پھر نشے کا عادی بنایا اور اس کا فلمی کیریئر تباہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔

کیلی فورنیا (ویب ڈیسک) اسے ایک المیہ کہیں یا مغرب کے ذرائع ابلاغ کا وطیرہ کہ شہرت یافتہ شخصیات زندہ ہوں یا مردہ ان کے بارے میں آئے دن خبریں آتی ہی رہتی ہیں۔ ہالی وڈ کی اداکارہ مارلن منرو کا شمار بھی ایسی سیلی بریٹی میں ہوتا ہے ، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے صرف 36 برس کی عمر میں خود کشی کر لی تھی کیونکہ پوسٹ مارٹم میں زہریلا مواد ملا تھا۔ تا ہم ایک خیال یہ ہے کہ نشے کی زیادہ مقدار اس کی موت کا سبب بنی جو اس نے شائد نادانستہ طور پر لیا۔ برطانوی میڈیاکے مطابق بیس بال سٹار ڈی میگیو عمر میں مارلن منرو سے بارہ برس بڑا تھا اور وہ خوبرو اداکارہ کے لئے بور ثابت ہوا۔ مارلن کی خود کشی کا سبب آج تک معلوم نہیں ہو سکا اور اس ضمن میں مختلف نظریات پیش کئے جاتے ہیں جن میں اس کے مارنے میں سی آئی اے یا مافیا کا ہاتھ بھی ہو سکتا ہے ، تا ہم اس نے مرنے سے پہلے آخری فون امریکی صدر جان کینیڈی کو کیا تھا۔ مارلن منرو کی دوستی تو کئی نامور افراد کے ساتھ رہی جب کہ اس نے شادیاں تین کی تھیں۔ ان میں دوسری شادی بیس بال کے معروف کھلاڑی ڈیمیگیو سے ہوئی۔ ڈی میگیو کی بھی یہ دوسری شادی تھی۔ ڈی میگیو ایک دقیا نوسی شوہر ثابت ہوا۔ وہ ہر وقت منرو کے لباس اور اس کی شخصیت پر نکتہ چینی کرتا،اور مختلف بہانوں سے اس کو لعن طعن کیا کرتا۔ اس کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ مارلن منرو اپنے فلمی کیریئر کے عروج کی طرف چل رہی تھی ، اور ڈیمیگیو میں اس کی بڑھتی شہرت سے سخت نفرت پیدا ہو رہی تھی۔ منرو کے نزدیک وہ ایک انتہائی بور آدمی تھا ، جس نے اپنی اداکارہ بیوی کا کیریئر تباہ کرنے کی پوری کوشش کی۔ چنانچہ ان کی شادی صرف 286 دن ہی قائم رہ سکی۔ ڈیمیگیو کی جانب سے ملنے والے دکھ میں مارلن نشے کی عادی ہوتی چلی گئی جو آخر کار اس کی موت کا سبب بنا۔ کیونکہ اس کو پتہ ہی نہ چل سکا تھا کہ اس نے نشے کی کتنی مقدار کھا لی تھی۔ –

تبصرے بند ہیں.