Latest National, International, Sports & Business News

ملکہ کیٹ مڈلٹن بتیس برس کی ہو گئیں

برطانیہ کی ہونے والی ملکہ کیٹ مڈلٹن بتیس برس کی ہو گئیں وہ اپنی سالگرہ شوہر شہزادہ ولیم کے بغیر منائیں گی کیونکہ شہزادے نے کیمبرج یونیورسٹی میں ایک کورس میں داخلہ لے رکھا ہے۔

لندن: ( شہزادی کیٹ مڈلٹن جنہیں ”ڈچس آف کیمبرج”کا خطاب دیا گیا ہے۔ نو جنوری انیس سو بیاسی کو برطانیہ کے شہر برکشائر میں پیدا ہوئیں۔ انتیس اپریل دو ہزار گیارہ کو شہزادہ ولیم سے شادی کے بعد وہ دنیا بھر میں مشہور ہوئیں۔ شاہی محل کے ترجمان کے مطابق شہزادی کیٹ سالگرہ اپنے قریبی عزیزوں کے ساتھ منائیں گی۔ سالگرہ میں انکے شوہر شہزادے ولیم کی شرکت مشکل ہے کیونکہ انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی کے زراعت کے ایک کورس میں داخلہ لے رکھا ہے اور انہیں یونیورسٹی میں ہی رہنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.