Latest National, International, Sports & Business News

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بنوں، پشاور اور کوہاٹ ڈویژن میں بھی ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بارش کا امکان نہیں ہے۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش مری اور لاہور میں سات ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.