وزیراعظم کو سیکورٹی اور انٹیلی جنس حکام کی بریفنگ

امن و امان کی صورتحال پر وزیراعظم کو سیکورٹی اور انٹیلی جنس حکام نے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اور ڈائریکٹر جنرل رینجرز نے وزیراعظم کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی ملاقات کی جس میں شہر قائد میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کراچی پر مشاورت کا عمل کل سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے گورنر سندھ اور ایم کیو ایم سے بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیثت رکھتا ہے اور اس حوالے سے کراچی کی بزنس کمیونٹی سے بھی بات کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.