Latest National, International, Sports & Business News

مس ورلڈ مانوشی چھلر بھی اب فلموں میں کام کریں گی

سابق مس ورلڈ مانوشی چھلرنے بھی اداکاری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے۔وہ یش راج فلمز کے اگلے پروجیکٹ میں اداکاررنویر سنگھ کی فلم سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کررہی ہیں۔فلم کی ہدایت منیش شرما کریں گے۔ رنویر سنگھ کی ڈیبیو فلم بینڈ باجا بارات کی ہدایت بھی منیش نے کی ہی تھی۔ ایسی بھی خبریں ہیں کہ مانوشی کورنویر کےساتھ فلم میں ضرور لیا گیا ہے لیکن مانوشی ،فرح خان کی فلم سے ڈیبیو کریں گی۔ فرح خان کی اس فلم کو روہت شیٹی پروڈیوس کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.