Latest National, International, Sports & Business News

ماہرہ خان نے شادی سے متعلق سوال گول کر دیا

پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران شادی کا سوال گول کر گئیں۔ماہرہ خان کی نئی فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی، اداکارہ آج کل اس فلم کی تشہیر کے لیے کافی مصروف ہیں اور مخلتف شوز میں شرکت کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی اداکار شاہ رُخ خان سے متعلق پوچھے جانے والوں سوالوں سے اب تنگ آ چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ بھارتی اداکار امیتابھ بچن اور پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔اپنے انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے پاکستانی اداکار وہاج علی کی اداکاری کو بھی سراہا۔انہوں نے بتایا کہ آنے والی فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ اُن کا سب سے الگ اور منفرد پروجیکٹ ہو گا۔شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب گول کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میری شادی کا مجھ سے پہلے آپ کو پتہ ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.