لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے نورین نیازی کی ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر شہریار نے موقف اختیار کیا کہ این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رکھا ہے، عبوری ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت پیش ہونا ہے، خدشہ ہے کہ این سی سی آئی اے گرفتار کرلے گا۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرے، دوران سماعت نورین نیازی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے نورین نیازی کی این سی سی آئی اے کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت ایک ہفتے تک منظور کرلی اور عدالت نے نورین نیازی کو ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہوں۔
تبصرے بند ہیں.