Latest National, International, Sports & Business News

فیصل آباد میں چینی افسر نے مقامی مزدور کو جلتی بھٹی میں دھکا دیدیا

فیصل آباد کی نجی فیکٹری میں چینی افسر نے مزدور شہروز کو کام سمجھ نہ آنے پرجلتی بھٹی میں دھکا دیا، شہروزکوتشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے چینی افسر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔سی پی او اظہر اکرام نے بتایا کہ چینی شہری کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔فیکٹری میں شہروز کے ساتھی مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ چینی شخص فیکٹری میں لیبر انچارج کے عہدے پر تعینات ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.