Latest National, International, Sports & Business News

سشما سوراج نے شنگھائی اجلاس میں شاہ محمود کے برابر سے جگہ بدل لی

 بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی اجلاس میں پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے برابر سے جگہ تبدیل کرلی۔بھارتی وزیرخارجہ پاکستان دشمنی میں سفارتی آداب بھول گئیں۔ سشما سوراج نے بوکھلاہٹ و بدتہذیبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے برابر سے جگہ بدل لی۔کرغزستان کے شہر بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہیں۔اجلاس کا آغاز ہوا تو گروپ فوٹو کے دوران سشما سوراج بے خیالی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے برابر میں آکر کھڑی ہوگئیں تاہم پھر انہوں نے شاہ محمود قریشی کو دیکھا تو یکم دم بوکھلا گئیں اور اپنی جگہ چھوڑ کر دوسری طرف جاکر کھڑی ہوگئیں۔اس واقعے کی وڈیو بھی آئی جس میں سشما سوراج کو جگہ تبدیل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.