Latest National, International, Sports & Business News

فلم انڈسٹری کے حالات بہت جلد اچھے ہو جائینگے، سید نور

لاہور: نامور ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو تالا بندی سے بچانے کے لیے تسلسل کے ساتھ فلموں کا بننا اور ان کی نمائش کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے۔ فلم بینوں کو فلمسازوں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے سینما آنا ہو گا‘ انڈسٹری کو بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے اگر آج ہم نے فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہ کیے تو پھر آنیوالی نسلیں ہم سے فلم انڈسٹری کی زوالی کا جواب طلب کریں گی۔ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں مجھ سے جہاں تک ممکن ہو سکا ہے میں نے اپنی کوششیں کی ہیں جب کہ دیگر ہدایتکاروں نے بھی اس سلسلہ کو برقرار رکھا ہوا ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ جلد فلم انڈسٹری کے حالات بہت اچھے ہو جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.