Latest National, International, Sports & Business News

غداری کیس؛ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا خط سپریم کورٹ کو موصول

وزارت قانون نے پرویز مشرف کے خلاف آئین سے غداری کے مقدمے کی کارروائی کے سلسلے میں خصوصی عدالت کے قیام کے لئے وزارت داخلہ کا خط سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کو بھجوا دیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کی جانب سے خصوصی ایلچی کے ذریعے بھیجوا یا گیا خط ایک صفحے پر مشتمل ہے، خط رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے جرائم پر ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے، آئین کے تحت مقدمہ چلانے کے لئے خصوصی ٹریبونل قائم کیا جانا چاہئے جس میں ملک کی 3 ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان پر مشتمل ہو۔ موجود حکومت کو درپیش مشکلات کی وجہ سے یہ بہتر ہوگا کہ سپریم کورٹ کا رجسٹرار آفس چیف جسٹس آ ف پاکستان کے سامنے یہ معاملہ رکھے اور وہ ٹریبونل میں شامل چیف جسٹس صاحبان کے ناموں کا اعلان کریں اور اس کا سربراہ بھی نامزد کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایف آئی اے نے پرویز مشرف کے خلاف انکوائری مکمل کرلی ہے اب حکومت سپریم کورٹ سے پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے خصوصی ٹریبونل کے قیام کی درخواست دے دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.