وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ راولپنڈی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے قائم کردہ ٹیم کی قیادت پولیس کے محکمہ کاؤنٹر ٹیررازم کے ایڈیشنل آئی جی آفتاب چیمہ کریں گے اور ٹیم شواہد کی روشنی میں سانحے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے گی جبکہ پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحے میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحے سے متعلق تمام شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سانحے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش کی جانے والے ابتدائی رپورٹ میں انتظامات کو درست قرار دیتے ہوئے سانحے کا تمام ملبہ فریقین پر ڈال دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.