سات محرم الحرام کا مرکزی جلوس جھنگ میں امام بارگاہ مہاجرین سے برآمد ہو کراپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔ شہر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ جھنگ میں سات محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود ہے۔ جلوس کے تمام راستوں کو آہنی راڈ کے ساتھ بند کر دیا گیا ہے، جھنگ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئےگئے ہیں۔ سات محرم کا یہ جلوس پنجاب کے سب سے بڑے جلوس میں شمار ہوتا ہے اور انتہائی حساس جلوس تصور کیا جاتا ہے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام پانچ بجے امام بارگاہ قدیم مہاجرین پر اختتام پزیر ہوگا۔ جلوس میں عزا داروں کی نوحہ خوانی اور سینہ کوبی جاری ہے۔ واضع رہے کہ سات محرم الحرام کا سخت دن ہمیں یاد دلاتا ہے اس دن کی جب ظالموں نے آلِ۴ رسول ۖ کے خیموں تک پانی بند کر دیا گیا تھا اور کربلا کی زمین کرب و بلا کا منظر پیش کرنے لگی اور زمینِ کربلا پر بچوں کی چیخ و پکار اور العطش العطش ( پانی پانی ) کی صدا بلند ہونے لگی تھیں
تبصرے بند ہیں.