جامشورو: رائے ونڈ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ جامشورو ٹول پلازہ کے قریب الٹ گئی ۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق اوربیس زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، جامشورو ٹول پلازہ کے قریب تیزرفتار مسافر کوچ اوورٹیکنگ کے دوران اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں چالیس سالہ حافظ سعد اور پچاس سالہ نعمان جاں بحق ہوگئے ۔ زخمیوں کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی تھے۔ اور رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے ۔
تبصرے بند ہیں.