Latest National, International, Sports & Business News

تیونس میں ہزاروں افراد کے حکومت مخالف مظاہرے

تیونس میں ہزاروں افراد نے قومی اسمبلی کے باہر اسلام پسند حکومت کے خلاف مظاہرے کیے اور حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں سلامتی کی صورت حال کو بہتر بنانے اور معیشت کی بہتری میں ناکام رہی ہے لہٰذا اسے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ اپوزیشن کی جانب سے ایک ہفتے تک مظاہرے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے تیونس کی اسلام پسند حکمراں جماعت النہضہ کے سربراہ راشد غنوشی نے حکومت کے استعفے اور غیر جانبدار کابینہ کی تشکیل کے مطالبے کو مسترد کر دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.