آزاد کشمیر: آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر پر علی الصبح بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی۔ کوٹلی آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج نے علی الصبح بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا۔ بھارتی فوج نے اپنی پوسٹ سے پاکستانی فوجیوں کی دو پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ جس سے سرحدی علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم جوابی کارروائی میں بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں، فائرنگ سے زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.