مستونگ کے علاقے میں گھات لگائے دہشت گردوں کے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دستی بم حملے میں دو بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے ترجمان کے مطابق اہل کار گاڑیوں میں سوار ہو کر علاقے کی پیٹرولنگ پر جا رہے تھے کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کردیا، تاہم حملے میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی اور اہل کار محفوظ رہے، جب کہ سڑک پر چلنے والے راہ گیر اور بچے بم کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
تبصرے بند ہیں.