Latest National, International, Sports & Business News

برڈ فلو کے باوجود چین سے پراسیس چکن فوڈ کی درآمد جاری

کراچی:  چین میں برڈ فلو کی وبا پھوٹنے کے باوجود پاکستان کیلیے چین سے بڑے پیمانے پر چینی پراسیس چکن فوڈ کی درآمد جاری ہے۔ وفاقی وزارت تجارت نے 8 مارچ کو چین سمیت 35 ملکوں سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کی جس کے تحت پراسیس فوڈ…

انتخابات کے التوا کی افواہ کراچی حصص مارکیٹ کو لے ڈوبی، 95 پوائنٹس گرگئے

کراچی:  دہشت گردی کے پے درپے واقعات کے بعد انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے منفی افواہوں کی گردش کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو کاروباری صورتحال اتارچڑھاؤاور مندی کی لپیٹ میں رہی جس سے 61 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں…

ایشیا میں معاشی خطرات سے نمٹنے کیلیے فوری اقدامات پر زور

کراچی:  آئی ایم ایف نے ایشیا میں بدلتے معاشی خطرات سے نمٹنے کیلیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ٹھوس مقامی طلب کے باعث ایشیا میں معاشی نمو میں اضافے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز جاری ریجنل اکنامک آؤٹ لک فار ایشیا…

بینظیر کا قتل رحمٰن ملک کی غفلت سے ہوا، پرویز مشرف، سابق وزیر داخلہ کو شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ

اسلام آ باد:  سابق صدرجنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے تفتیش کاروں کو دیے گئے اس بیان کے بعد کہ رحمن ملک نے 27 دسمبر 2007 کو روالپنڈی کے عوامی جلسے کی سیکیورٹی کی تفصیلات طے کی تھیں اور بینظیر کا قتل رحمن ملک کی غفلت سے ہوا، فیڈرل انوسٹی گیشن…

شام کا بحران: پاکستان نے پرامن حل کیلیے کردار ادا کرنیکی پیشکش کردی

کراچی:  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شام کی صورت حال کے بارے میں پاکستان کا مؤقف اقوام متحدہ کے عدم مداخلت کے اصول پر مبنی ہے۔ ہم بیرونی قوتوں کی جانب سے کسی ملک میں حکومت کی تبدیلی کی حمایت نہیں کرتے ۔ پیر کو بلاول ہائوس میں شام…

کارکنوں کو چن چن کر مارا جار ہاہے،الطاف حسین

کراچی…حیدرآباد میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کے قتل پر الطاف حسین نے اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان دیکھ لے کہ کارکنان کو کس طرح چن چن کر مارا جارہا ہے، دہشت گردی انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی کوشش ہے۔سیاسی سرگرمیوں کے…

بینظیر قتل کیس : مشرف کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

راولپنڈی…راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج بھجوانے کا حکم دے دیا، سابق صدر کو چک شہزاد میں ان کے فارم ہاؤس سب جیل ہی میں رکھا جائے گا۔ سیکورٹی خدشات کے…

پشاور: بڈھ بیر میں بارود سے بھرا برتن برآمد،موبائل فون بھی منسلک

پشاور… پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بارود سے بھرا برتن برآمد ہوا ہے۔ بارود بھرے برتن کے ساتھ ایک موبائل فون بھی منسلک ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے جو بارودی برتن اور موبائل فون کا جائزہ لے کر اسے ناکارہ بنائے گی۔ علاقے میں خوف و…

مشرف کے اغوا خدشہ ہے،وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد…وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے اغوا کا خدشہ ہے، انہیں کہیں نہ لے جایا جائے۔ وزارت داخلہ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز مشرف کو اغوا کیا جاسکتا ہے اس لئے انہیں کہیں نہ لے جایا جائے۔