Latest National, International, Sports & Business News

وادی نیلم میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، دلہا سمیت 7 زخمی

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جب کہ دلہا سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ وادی نیلم کے علاقے کیل میں صلازئی کے مقام پر پیش آیا جہاں بارات میں شامل ایک گاڑی بے قابو ہوکر دریائے…

مری سے گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلرز کا تعلق سنی تحریک اور لیاری گینگ وار سے ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ

کراچی: ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کہ مری سے گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلرز میں سے بیشتر کا تعلق سنی تحریک اور چند کا لیاری گینگ وار سے ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالخالق شیخ نے کہا کہ مری سے گرفتار کئے گئے ملزمان ٹارگٹ…

بلاول بھٹو زرداری کی آج 25 ویں سالگرہ، انتخابات لڑنے کے اہل ہوگئے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری 25 برس کے ہوگئے ہیں اس کے ساتھ ہی وہ ملک کے آئین کے تحت انتخابات میں حصہ لینے کے اہل بھی ہوچکے ہیں۔ 21 سمتبر 1988 کو پیدا ہونے والے بلاول بھٹو زرداری نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے دور…

ملکی دفاع کے لئے پاک فوج کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں، آرمی چیف

سوات: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز كیانی نے كہا ہے كہ ملكی دفاع كے لئے پاک فوج كی قربانیاں تاریخ كا سنہرا باب ہیں۔ جنرل اشفاق پرویز كیانی نے سوات كا دورہ كیا اور سوات كے نواحی علاقے خوازہ خیلہ میں افسروں اور جوانوں سے ملاقاتیں كیں، اس…

مشرف دورمیں پیرول پررہا ہونے والے 70 ملزمان کا کوئی پتہ نہیں، منظور وسان

کراچی: وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور احمد وسان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں پیرول پر رہا ہونے والے 70 ملزمان کا پتہ نہیں، خدشہ ہے کہ ان میں سے اکثر بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران منظوروسان کا کہنا تھا…

ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 7 فیصد بڑھ کر 2.3 ارب ڈالر ہوگئی، خوراک کی برآمد میں 10 فیصد اضافہ

کراچی: پاکستان سے رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران خوراک، ٹیکسٹائل مصنوعات، پٹرولیم وکوئلے، کھیلوں کے سامان، خام چمڑے و چمڑے کی مصنوعات، فٹ ویئر، آلات جراحی، کیمیکل وفارما پراڈکٹس، انجینئرنگ گڈز، قیمتی ونیم قیمتی پتھروں، فرنیچر اور…

حکومت کا گھریلو صارفین کیلئے اکتوبر سے بجلی 30 فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلا م آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول کے بعد عوام پر بجلی کا بم گرانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے اور گھریلو صارفین کے لئے اکتوبر سے بجلی 30 فیصد مہنگی کردی جائے گی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلوصارفین…

یورو فٹبال 2020؛ 32 ممالک نے میزبان بننے میں دلچسپی ظاہر کردی

ڈبرووینک / کروشیا: 2020 میں پہلی مرتبہ براعظم کے مختلف ممالک میں منعقد کی جانے والی یوروفٹبال چیمپئن شپ کی میزبانی حاصل کرنے کیلیے 32 ممالک نے دلچسپی ظاہر کردی۔ آٹھ برس بعد یورپین ایونٹ 13 مختلف وینیوز پر کھیلا جائیگا، یوئیفا سیکریٹری جنرل…

اسکواش؛ ناصر اقبال بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

کراچی: پی اے ایف کے سیڈ 4 فرحان زماں ایک زبردست مقابلے کے بعد ٹاپ سیڈ ناصراقبال(واپڈا) کو 3-2 سے اپ سیٹ شکست دے کر 7ویں ڈی جی رینجرزسندھ اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ جہاں اتوار کو ان کا مقابلہ سیڈ 7 پنجاب کے…

اے ٹور؛ ویسٹ انڈیز فتوحات کی ہیٹ ٹرک کیلیے پراعتماد

بنگلور: بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ’اے‘ ٹیموں کے درمیان ٹور کا واحد ٹوئنٹی 20 میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز میں 1-2 سے ناکام ہوجانے والی یوراج سنگھ الیون اس مقابلے میں دباؤ کا شکار ہوگی، مہمان ٹیم فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کیلیے…