Latest National, International, Sports & Business News

ججز نظر بندی کیس؛ پرویزمشرف کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی

راولپنڈی: سابق صدر پرویز مشرف کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ججزنظربندی کیس کی سماعت 10 ستمبرتک ملتوی کردی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثرزیدی نے چک شہزادمیں واقع سب جیل میں ججز نظربندی کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پولیس…

11 مئی کو بٹن دبا کر اے این پی کو ہرایا گیا ، حاجی عدیل

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان کی مقبولیت مصنوعی تھی، کمپیوٹرائزڈ سونامی بنایا گیا۔ 11 مئی کو کمپیوٹر کا بٹن دبا کر اے این پی کو ہرایا گیا تھا، ضمنی انتخابات میں جنرل…

پشاور میں شکست کااندازہ تھا، میانوالی میں دھچکا لگا، عمران اسماعیل

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما عمران اسمٰعیل نے کہا ہے کہ این اے ون میں شکست کا اندازہ تھا اس کا دھچکا نہیں لیکن میانوالی کی شکست کا دھچکا ضرور ہے۔ عمران خان نے بڑے دل کے ساتھ غلام احمد بلور کو مبارکباد دی ہے۔ کہ اوور آل پی ٹی آئی نے ضمنی…

پاکستان اور سری لنکاتجارتی معاہدے کوفعال بنائیں، صدر زرداری

اسلام آباد / کراچی: صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان اور سری لنکاکی کاروباری برادری اورایوان ہائے تجارت مختلف شعبوں میں مواقع سے زیادہ سے زیادہ استفادے کیلیے کر دارادا کریں، مختلف شعبہ جات میںوسیع ترتجارت سے موجودہ تجارتی حجم کو…

ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے اچھی ریکوری کی، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے اچھی ریکوری کی ہے، ہمیں ایسی نشستوں پربھی کامیابی ملی جہاں سے آج تک ہم کامیاب نہیں ہو ئے تھے۔ چیئرمین نیب کے لیے ’’قحط الرجال‘‘ ہے ،…

سیاسی رہنمائوں سمیت متعدد بجلی وگیس چور پکڑے گئے، مقدمات درج

لاہور / گوجرانوالا / میلسی: میلسی میں سابق ایم این اے ٹوچی خان کے فرنٹ مین منظور بلوچ کے گھر کبیروالہ میں رائس فیکٹری اور میرج کلب میں بجلی چوری پکڑی گئی۔  جمعے کو ایف آئی اے ملتان کے انسپکٹر عبدالرئوف ایم این ٹی میپکو وہاڑی کے انسپکٹر عباس…

وزیراعظم ڈیموں کے حوالے سے قوم کواعتماد میں لیں، منور حسن

کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسید منورحسن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ نیشنل سیکیورٹی کونسل کوملٹی ڈائی مینشل کونسل بنادیا گیا ہے،وہ جمعے کو ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے…

سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کیلیے 11 ایڈیشنل ججز مقرر کرنیکی منظوری

اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کے تقررکیلیے قائم پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی سفارش پربلوچستان ہائیکورٹ میں 3اور سندھ ہائیکورٹ میں 8 ایڈیشنل ججز لگانے کی منظوری دیدی ہے۔ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کومزید بااختیار بنانے کیلیے سپریم…

تنزلی پانے والے 4 پولیس افسران کو دوبارہ نوازنے کی تیاریاں

کراچی: عدالتی حکم پر تنزلی پانے والے4 پولیس افسران کو دوبارہ نوازنے کی تیاری کر لی گئی آئندہ ہفتے انھیں ایس پی کے عہدوں پرترقی دیدی جائے گی جبکہ ایس ایس پی سی آئی کی جگہ یونٹ انچارج کا نام دے کر کچھ افسران کو ڈی ایس پی بنا کر اسی عہدے پر…

کراچی: حساس ادارے نے سول اسپتال سے ایک ٹارگٹ کلر پکڑلیا

کراچی: حساس اداروں کی ایک ٹیم نے سول اسپتال میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم شاہد سارنگی کوگرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم پولیس اہلکاروں اور سیاسی جماعت کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ، بینک ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان سمیت…