Latest National, International, Sports & Business News

نگراں حکومت کے سابق وزیر ، معاون اور سینیٹر سرکاری گاڑیاں لے گئے

کراچی: نگراں حکومت کے ایک سابق وزیر، 4 سابق معاون خصوصی اورایک سینیٹر اپنی ذمے داریاں پوری ہونے کے بعد سرکاری گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے۔ جبکہ سندھ حکومت کے 91 حاضر اور ریٹائرڈ افسران نے بھی اپنے محکمے کے علاوہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی…

پشاور میں تباہی کامنصوبہ ناکام، اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

مہمند / پشاور: پشاور میں پولیس نے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمدکرکے شہرمیں تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ پشاور کے نواحی علاقے رنگلی چیک پوسٹ پر مشتبہ گاڑی کی تلاشی کے دوران 4کلاشنکوف اور ہزاروں کارتوس برآمدکرکے شفیق نامی شخص کوگرفتارکر…

پاکستان اپنی امریکا اور افغانستان پالیسی پر نظرثانی کرے، منور حسن

کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسید منورحسن نے کہا ہے کہ پاکستان، امریکا اور افغانستان کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، بھارت سے بامقصد مذاکرات کیے جائیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے باہر نکلا جائے، ڈرون حملوں پرنمائشی بیانات دینے کے…

نواز شریف 22 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے

وزیراعظم نوازشریف 22ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچیں گے۔ ان کے ہمراہ مختصروفد بھی ہوگاجبکہ وفدکے دیگر اراکین جن کی تعداد کا ابھی علم نہیں ہوسکا، الگ الگ پروازوں سے نیویارک پہنچیں گے۔…

نائن الیون کے بعد پاکستان کے حالات زیادہ خراب ہوئے، اختر مینگل

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمارے واضح موقف پر بلوچستان کے مسئلے پر الگ آل پارٹیزکانفرنس بلانے کا فیصلہ ہوا۔ بلوچستان کے حالات آج کے نہیں، 1948 سے خراب ہیں، ہمیں نیشنلسٹ قوتوں کی جانب سے مسلح…

زرداری کا عہدے کی معیاد پوری کرنا تاریخی ہے، امریکی میڈیا

واشنگٹن: امریکی میڈیانے کہا ہے کہ پاکستان میں آصف زرداری کے لیے عہدے کی پوری میعاد تک اقتدار پربرقرار رہنا تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ نیو یارک ٹائمز نے کہاکہ اس ملک میں کسی سربراہ مملکت کے لیے پوری میعاد کے لیے اقتدار برقرار رکھنا تاریخی…

بانی پاکستان کی65ویں برسی،گورنر،وزیراعلیٰ کی مزارقائدپرحاضری

ملک بھر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی پینسٹھ ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بانی پاکستان کی برسی کے موقع پر گورنر اور وزیرا علیٰ سندھ نے مزار قائد پر…

شاہ زیب قتل کیس میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

شاہ زیب قتل کیس میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو سزائے موت سے بچانے کیلئے سابق صدر کو سندھ حکومت کی معافی کی سمری ارسال کی گئی جسے وزارت داخلہ نے ایک ماہ تک روکے رکھا۔ دوسری جانب مقتول کے والد ڈی ایس پی…

ندیم ہاشمی کی گرفتاری پر قائد الطاف حسین کی شدید مذمت

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ندیم ہاشمی کی گرفتاری پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ عوام کو صبر و تحمل کا درس دیا ہے اور آج بھی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس حکام نے رابطے پر…

سندھ حکومت نے شاہ رخ جتوئی کیلئے رحم کی اپیل ایوان صدر بھجوائی، زرائع

اسلا م آباد: شاہ زیب قتل کیس کے حوالے سے ایک اور انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق سندھ حکومت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی مدت صدارت ختم ہونے سے پہلے رحم کی اپیل کے ذریعے شاہ رخ جتوئی کی موت کی سزا معاف کرانے کی کوشش کی۔ سندھ حکومت نے ایوان…