Latest National, International, Sports & Business News

مصر میں 2 بم دھماکوں میں 5 فوجی ہلاک، 19 زخمی

قاہرہ: مصر میں ہونے والے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔ پہلا دھماکا سینا پیننسویلا میں غزہ کی پٹی کے ساتھ منسلک سرحدی علاقے رفاہ میں فوج کے حساس ادارے کے باہر ہوا جس میں 4 فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے جب کہ دوسرا…

عراق میں کاربم دھماکےمیں 15 افراد ہلاک، 27 زخمی

بغداد: عراق کے دار لحکومت بغداد کے علاقے کسرہ میں مسجد کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جب کہ 27 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بم دھماکا بغداد کے شمال مغربی علاقے کسرہ میں مسجد کے باہر کھڑی گاڑی میں ہوا جس…

یو اے ای کی عدالت نے پاکستانی ڈرائیور کو جاسوسی کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنادی

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی فیڈرل سپریم کورٹ نے پاکستانی ڈرائیور کو جاسوسی کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سپریم کورٹ نے یو اے ای کے اہم سرکاری محمکے میں تعینا ت پاکستانی…

جان ابراہم ایکبار پھر بائیک رائڈر کے روپ میں نظر آئیں گے

ممبئی: دھوم ون میں جان ابراہم نے ہیوی موٹر بائیک کی ایسی سواری کی تھی کہ کوئی بھی ان کا مقابلہ نہیں کر پایا تھا۔ ہوا سے باتیں کرتے ہوئے جان ابراہم کا کیا خوب انداز تھا کہ وہ ولن کی بجائے ہیرو نظر آئے، اب ایکبار پھر جان ابراہم کچھ ایسا ہی…

اندازہ تھا ’’شدہ دیسی رومانس‘‘ سپرہٹ ہوگی، پرینیتی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی فلم ’’شدہ دیسی رومانس‘‘ پر شائقین کا اچھا ردعمل دیکھ کر خوش ہو گئیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر سمجھ گئی تھیں کہ یہ فلم مکمل تفریحی ہے اور سپر ہٹ ثابت ہو گی، فلم میں ہیرو کا کردار…

ہرسال عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، گلزار

کراچی: ممتاز بھارتی شاعر اور فلم ڈائریکٹر گلزار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال عالمی اردوکانفرنس کا ہونا خوش آئند عمل ہے. اس طرح کی کانفرنسزسرکاری سطح پر ہونی چاہیے جس میں نوجوانوں کی نمائندگی بھی ضروری ہے، ہند و پاک مشاعروں کا سلسلہ مستقل…

خوابوں میں خود کو کامیاب ہیرو دیکھتا تھا، شاہد کپور

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اپنی نئی آنیوالی فلم ’’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘‘ کی پروموشن کے لیے ممبئی کے گرلز کالج میں پہنچ گئے جہاں پر انھوں نے لڑکیوں کے ساتھ خوب ہلا گلا کیا۔ اداکار کے دیوانے مداح تو جیسے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے،…

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سریلی آواز امریکیوں کو بھی بھاگئی

نیو یارک: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سریلی آواز امریکیوں کو بھاگئی اور انہیں امریکی فٹ بال لیگ کے دوسرے سیزن کے لئے بھی سائن کرلیا گیا ہے۔ امریکی نیشنل فٹ بال لیگ نے اپنے دوسرے سیزن کے پروموشن گیت کے لئے گلوکارہ سیلو گرین کی جگہ…

آئی سی سی میٹنگ: ڈی آر ایس سسٹم موضوع بحث ہوگا

دبئی: آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹیوز میٹنگ میں ڈی آر ایس سسٹم موضوع بحث ہوگا، ایشز سیریز میں سامنے آنے والے ٹیکنالوجی کے نقائص کا جائزہ لیا جائیگا۔ سسٹم کی افادیت بڑھانے کیلیے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئینگی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور…

بھارتی بورڈ کا آئی پی ایل كے ساتویں ایڈیشن كو سری لنكا یا بنگلہ دیش منتقل كرنے پر غور

ممبئی: بھارتی كركٹ كنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے عام انتخابات كے پیش نظر آئی پی ایل كے ساتویں ایڈیشن كو سری لنكا یا بنگلہ دیش منتقل كرنے كی تیاریاں شروع كردی ہیں۔ میڈیا كی رپورٹس كے مطابق بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن كے انعقاد…