Latest National, International, Sports & Business News

غداری کیس، پرویز مشرف کے ٹرائل کیلئے خصوصی عدالت قائم کر دی گئی

حکومت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کے لیے 3 سینئر ججز پر مشتمل خصوصی عدالت تشکیل دے دی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے غیرملکی دورے سے واپسی کے فورا بعد سابق صدر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کی خلاف ورزی کے…

مشرف غداری کیس؛ بینچ کی تشکیل کیلئے پانچوں ہائیکورٹس کے ججز کے نام سپریم کورٹ کو موصول

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کے بینچ کے لئے سپریم کورٹ کو پانچوں ہائی کورٹس کی جانب سے ایک ایک جج کا نام موصول ہوگیا ہے۔ سابق صدر وآرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لئے وزارت قانون کی جانب سے خصوصی…

موسم سرما میں گیس کا شارٹ فال 70 فیصد ہوجائےگا، سوئی نادرن کمپنی

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام کو گیس کمپنی نے بھی گیس کی قلت میں مزید اضافے کی نوید سنا دی۔ ایم ڈی سوئی نادرن گیس کمپنی نے موسم سرما میں گیس کا شارٹ فال 70 فیصد تک پہنچنے کا انکشاف کیا ہے۔ایم ڈی سوئی نادرن نے یہ…

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اورتبادلے، لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کورکمانڈرکراچی تعینات

پاک فوج میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں اورتبادلوں کے بعد کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اعجاز چودھری کو جی ایچ کیو میں آئی جی آرمز تعینات کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو میں تعینات کوارٹرماسٹر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کو کورکمانڈر کراچی کی اہم…

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات میں توسیع کی درخواست مسترد کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات پرصوبوں سےمشاورت کے لئے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں…

سانحہ راولپنڈی کی شفاف تحقیقات کرکے لوگوں کے زخم بھریں گے، جسٹس مامون رشید

یوم عاشورکے دن پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لئے تشکیل دیئے جانے والے عدالتی کمیشن کے سربراہ جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ سانحے کی ایسی تحقیقات کریں گے جس سے لوگوں کے زخم بھر جائیں گے۔ راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس…

پرویزمشرف کے خلاف غداری کے مقدمے میں حکومت خود مدعی بنے گی، پرویز رشید

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے حکومت خود مدعی بنے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئین سے غداری پر پرویز مشرف کے علاوہ جن لوگوں کے خلاف…

سانحہ راولپنڈی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کے لئے قائم کی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور سانحے میں ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیکٹ…

الیکشن کمیشن نے سندھ میں 18 اور پنجاب میں 30 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نےسندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کامجوزہ شیڈول پیش کردیا، جس کے مطابق سندھ میں 18 اور پنجاب میں 30 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا بلدیاتی…

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گجرات یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سید شبیر حسین شاہ ڈرائیور سمیت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ سروسز پروفیسر سید شبیر حسین شاہ ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ گجرات یونیورسٹی کے قریب اس وقت پیش آیا جب پروفیسر شبیر حسین شاہ روز کی طرح یونیورسٹی جارہے تھے کہ نامعلوم…