Latest National, International, Sports & Business News

ملک بھرمیں انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل شروع

اسلام آباد:  قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 272 میں سے 270 جب کہ چاروں صوبوں کی مجموعی طور پر 577 میں سے 570 نشستوں پر کل رائے شماری ہوگی۔…

فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز ریکارڈ قائم کردیا

ریلیز سے قبل فلم کی بھرپورانداز میں تشہیر کی گئی تھی جس کے باعث امید تھی کہ فلم اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی لیکن توقع کے برعکس فلم نے ریلیز کے پہلے روز 2کروڑ 25 لاکھ کاشاندار بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ عید الفطر پر ریلیز…

عالیہ بھٹ بھی اقربا پروری پربول پڑیں

الیہ بھٹ سے جب پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ اقرباپروری سے متعلق کسی بھی اداکاریا فنکار کا دفاع کرنا بے معنی ہے کیونکہ بالی ووڈ جیسی انڈسٹری میں اقرباپروری موجود ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ کچھ اداکاروں کے لیے یہ جذباتی بحث ہوجاتی ہے جب انہیں کام…

فخر زمان کے تیز ترین ہزار رنز، ویون رچرڈز کا ریکارڈ توڑ دیا

بولاوایو:  فخرزمان کے بیٹ کی ضرب سے کئی ریکارڈ چکنا چور ہوگئے، تیز ترین 1000 رنز بنانے کا اعزاز پاکستانی اوپنر کے نام ہوگیا جب کہ 5 میچز کی ایک باہمی سیریز میں سب سے زیادہ رنز کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی…

ٹاس ختم کرنے کی تجویز؛ ای ین چیپل نے بھی مخالفت کردی

سڈنی:  آسٹریلیا کے سابق کپتان ای ین چیپل نے بھی ٹیسٹ سے ٹاس ختم کرنے کی مخالفت کردی۔ ای این چیپل کہتے ہیں کہ کرکٹ ایڈمنسٹریٹرز کے لیے سب سے اہم ٹاسک بیٹ اور گیند کے درمیان توازن کو برقرار رکھنا ہے اور وہ اس میں مکمل طور پر…

مریم نواز کا 24 گھنٹے میں اڈیالہ جیل سے دوسرا بیان جاری

راولپنڈی:  اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 24گھنٹوں کے دوران جیل سے دوسرا بیان جاری کی کر دیا۔ مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری بیان میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے پارٹی ترانے کا بند شیئر کیا گیا ہے۔…

امریکا میں 21 بھارتیوں کو عمر قید کی سزا

نیویارک:  امریکی عدالت نے کال سینٹر کے ذریعے امریکیوں کو لُوٹنے والے 21 بھارتی شہریوں کو 20 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں جعلی کال سینٹر سے ہزاروں امریکی شہریوں کو کروڑوں ڈالر سے محروم کرنے…

ملک بھرمیں جاری انتخابی مہم کا آج آخری روز

اسلام آباد:  الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ملک بھر میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے اور تمام سرکردہ سیاسی جماعتوں نے عوامی مقبولیت کے پاور شو کی تیاریاں کرلی ہیں۔ ملک میں نئے عوامی نمائندوں کا انتخاب 25 جولائی کوہوگا لیکن قانون کے مطابق…

سنجےکی زندگی پرایک اور فلم بنانے کا اعلان رام گوپال ورما کو مہنگا پڑگیا

ممبئی:  معروف ہدایتکار رام گوپال ورما کی جانب سے اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کے اعلان پر سنجو کی بہن نمرتا دت بھڑک اُٹھیں۔   چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم’’سنجو‘‘کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے بالی ووڈ کے ایک اور ہدایتکار رام…

پاکستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

بولاوایو:  پاکستان نے زمبابوے کو پانچویں ون ڈے میں بھی شکست دے  کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے گئے  پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 365 رنز کا ہدف دیا جس…