Latest National, International, Sports & Business News

تربت میں پولنگ اسٹیشن پر راکٹوں سے حملہ، ایک اہلکارجاں بحق

کوئٹہ:  مند میں قائم پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکارجاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے مند میں قائم ایک پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ…

لاڑکانہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکا، 4 افراد زخمی

لاڑکانہ:  پولنگ اسٹیشن کے باہر کریکر دھماکے سے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ لاڑکانہ کے شاہ محمد پرائمری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر نامعلوم افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے سے وہاں موجود 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری…

کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر خود کش حملہ، 31 افراد شہید

کوئٹہ:  مشرقی بائی پاس کے قریب پولنگ اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 31 افراد شہید جبکہ 20 سے زخمی ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ کے نواح میں مشرقی بائی پاس پر پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکے میں 31 افراد شہید جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔…

کراچی میں جعل سازی کے الزام میں پریذائیڈنگ افسر گرفتار، مقدمہ درج

کراچی:  ڈی ایم سی کے پریذائیڈنگ افسر وحیداللہ کو اپنی جگہ کسی اور شخص کو انتخابی ڈیوٹی پر بھیجنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔  کراچی میں انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے ۔ ڈی ایم سی کے 16 گریڈ کے پریزایئڈنگ…

جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے دوران سماعت وکیل کی بدتمیزی

دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور وکیل سعید خورشید کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، جسٹس شوکت صدیقی نے دورانِ ریمارکس مداخلت پر وکیل سے کہا کہ  آپ کی درخواست اعتراض کے ساتھ مقرر ہے، اپنی باری پر آپ جتنے مرضی دلائل دیں، اور باری آنے پرمیرے یا…

ٹرمپ نے ایرانی صدر کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا کو دھمکی دینے سے باز رہیں ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے امریکا کودھمکی دینے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے…

تاجر برادری نے عمران خان سے کراچی کیلیے پلان مانگ لیا

کراچی:  کراچی کی تاجر برادری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر واضح کردیا ہے کہ تبدیلی آنے کی صورت میں کراچی کے ساتھ کی جانے والی معاشی زیادتیوں اور وسائل میں کٹوتی کا سلسلہ بند کرنا ہوگا، نظام مملکت چلانے کے لیے ٹیکسوں کا بوجھ…

کون سا ووٹ گنتی میں شامل اور کونسا خارج ہوگا؟

لاہور:  عام انتخابات 2018ء کے لیے پولنگ کے بعد کون سا ووٹ گنتی میں شامل اور کونسا خارج ہوگا، الیکشن کمیشن نے واضح کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آفیشل کوڈ مارک اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر کے دستخط کے بغیر بیلٹ پیپر گنتی سے خارج…

پشاور میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

پشاور:  نواحی گاؤں میرہ سوڈیزئی میں بچوں کی لڑائی کے دوران بڑوں کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پشاور کے نواحی گاؤں میرہ سوڈیزئی کے رہائشیوں محب اللہ اور نور اللہ نامی افراد کے بچوں میں کسی بات پر لڑائی ہوئی جس میں بڑے بھی کود…

این اے 60 میں الیکشن؛ شیخ رشید نے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد:  چیف جسٹس ثاقب نثارآج این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف شیخ رشید کی درخواست کی سماعت کریں گے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے این اے 60 میں الیکشن ملتوی کیے…