Latest National, International, Sports & Business News
براؤزنگ زمرہ

قومی

ہنگو: پولیس آپریشن کے دوران ڈی پی او اور ایس ایچ او زخمی، 5 دہشت گرد ہلاک

ہنگو: ہنگو میں پولیس اور ٹل سکاؤٹس کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او اور ایس ایچ او زخمی جبکہ 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ضلع ہنگو میں پولیس اور ٹل سکاؤٹس کی جانب سے خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر آپریشن کیا گیا،…

الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے لیے وزیراعظم کے بڑے فیصلے

اسلام آباد:ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے فیصلے کر لیے، وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے لیے ایسے لوگوں کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی جو بے روزگار ہیں۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف…

فیلڈ مارشل سے لیبیا کے کمانڈر انچیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کے کمانڈر انچیف جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی جس میں سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی شعبے میں تعاون اور تکنیکی تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی…

ٹڈاپ میگا کرپشن سکینڈل: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری

کراچی: وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ میگا کرپشن سکینڈل میں چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو تمام مقدمات سے بری کر دیا۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میگا کرپشن کیسز کی سماعت ہوئی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے یوسف رضا…

پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار کرلئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 جولائی کی شام 5 بجے خوارج نے پاک افغان سرحد سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی،…

دریائے جہلم میں سیلاب کا خدشہ، سرگودھا کے 40 دیہات خالی

سرگودھا، اسلام آباد: دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ضلع سرگودھا کی تین تحصیلوں بھیرہ، شاہپور اور چھوٹا ساہیوال کے 40 دیہات کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان علاقوں میں فلڈ ریلیف…

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے متعلق علم نہیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر لاعلمی ظاہر کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔اس…

چھوٹے کسانوں کیلیے آسان قرض اور جدید زرعی سہولیات کی فراہمی ترجیح بنائی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے کسانوں کے لیے آسان قرض اور جدید زرعی سہولیات کی فراہمی ترجیح بنائی جائے۔ملکی زرعی ترقی کے لیے منصوبہ بندی اور ایگری فنانسنگ پر جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا، جس میں…

انصاف کسی ایک ادارے کی ذمہ داری نہیں انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ انصاف انسانیت کا اجتماعی فرض ہے۔عالمی یوم انصاف پر اپنے پیغام میں انہوں ںے کہا کہ آج کے دن عدل، مساوات اور قانون کی حکمرانی کے عزم کی…

سینیٹ الیکشن: کے پی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلامقابلہ فارمولے پر اتفاق

پشاور:سینیٹ الیکشن میں خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلامقابلہ فارمولے پر اتفاق ہوگیا جس کا اعلان آج شام تک متوقع ہے، دونوں اطراف کے ارکان نے نام بھی سامنے آگئے۔اپوزیشن رہنما کے مطابق گیارہ نشستوں پر حکومت کو چھ اور اپوزیشن کو…

وزیر پیٹرولیم نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ بتادی

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتادی۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی تکلیف کا پوری طرح احساس ہے لیکن اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو عالمی مالیاتی ادارے ( آئی…

جڑواں شہروں میں 230 ملی میٹر بارش، نالے بپھر گئے، گاڑیاں بہہ گئیں، انخلا کا حکم

راولپنڈی: راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل رات سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے الارم بجا دیئے گئے ہیں اور قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی…