کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ممکنہ طور پر اپنے آئی فون کی فرسٹ پارٹی ایپس میں آمدنی کے اضافے کی مد میں اشتہارات کو بڑھانے جا رہی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس وقت کمپنی اشتہارات کی مد میں سالانہ 4 ارب ڈالرز کما رہی ہے لیکن کمپنی کی خواہش ہے کہ اس اکیلے ہندسے کو دو ہندسوں تک بڑھا دیا جائے۔ایپل کمپنی پہلے ہی ایپل نیوز اور اسٹاکس جیسی کچھ ایپس میں اشتہارات دِکھا رہی ہے۔ اس نے حال ہی میں ایپ اسٹور میں اشتہارات میں اضافے کا اعلان بھی کیا تھا۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی ایپل میپس جیسی ایپس میں اشتہارات کے اضافے کی راہیں تلاش کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے پوڈ کاسٹس اور کتابوں کے اسٹورز میں بھی اشتہارات کے اضافے کا امکان ہے۔دریں اثنا ایپل ان کمپنیوں کو نشانہ بنا رہی ہے جو آئی فون صارفین کو اشتہارات دِکھاتے ہیں۔گزشہ برس ایپل نے آئی فونز کے لیے ایک اپ ڈیٹ جاری کی تھی جس میں ایک نیا پوپ اپ شامل کیا گیا تھا جو صارفین سے پوچھتا تھا کہ آیا ان کی اجازت ہے کہ ان کے فون میں موجود ایپس ان کو اشتہارات دِکھائیں۔ایپ ٹریکنگ ٹرانسپیرنسی نامی پرائیویسی فیچر نے کئی موبائل اشتہارات کے پسِ پردہ نظام کو پلٹ کر رکھ دیا تھا بالخصوص ان اشتہارات کو جو یہ تصدیق کرتے تھے کہ آیا ایپ ڈاؤن لوڈ یا فروخت کرلی گئی ہے۔اس سے واضح ہوتا ہے کہ اس فیچر نے اسنیپ سے لے کر فیس بک تک تمام کمپنیوں کے لیے بڑے مسائل کھڑے کیے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.