نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

لاہور: نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے بعد ن لیگ اور پی پی کے کارکنان نے اپنی اپنی جماعتوں کے حق میں نعرے لگائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے پرویز الٰہی نے 186 اور لیگی امیدوار حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے تاہم ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے رولنگ دیتے ہوئے مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ کو گنتی میں شمار نہ کیا۔شجاعت حسین کے خط کے بعد ان ووٹوں کو مسترد کر دیا جس کے بعد حمزہ شہباز شریف تین ووٹوں کی برتری کے بعد ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.