Latest National, International, Sports & Business News

برطانوی خاتون نے شوہر کی موت کے دوسال بعد اس کے بچے کو جنم دیدیا

لیورپول سے تعلق رکھنے والی بیوہ آئی وی ایف پراسس کے ذریعے حاملہ ہونے میں کامیاب ہوئی تھی،رپورٹ

لیورپول:برطانوی شہر لیور پول سے تعلق رکھنے والی خاتون نے شوہر کی موت کے 2 سال بعد اس کے بچے کو جنم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارین میک گریگر کے شوہر جس کا نام کرس تھا کی ٹرمینل برین ٹیومر کے باعث جولائی 2020 میں موت ہوگئی تھی، دونوں کی خواہش تھی کہ ان کے ہاں بچہ پیدا ہو تاہم کرس کی موت نے خاتون کو شدید صدمہ پہنچایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس کی موت کے تقریبا دو سال بعد لارین نے اب اپنے مرحوم شوہر کے بچے کو جنم دیا ہے، لیورپول سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ بیوہ آئی وی ایف پراسس کے ذریعے حاملہ ہونے میں کامیاب ہوئی اور 17 مئی کو بیٹے کو جنم دیا۔خاتون نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس نہیں ہوا کہ مجھے اپنے بیٹے کو اس کے والد کی تصویر دکھانے ضرورت ہے، ایسا محسوس ہوا جیسے وہ پہلے سے ہی ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.