کیلیفورنیا : امریکہ کی ایک عدالت نے معروف کامیڈین بل کاسبی کو 16سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر 5لاکھ ڈالر ہرجانے کی سزا سنائی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے امریکا میں باوقار باپ اور باوفا شوہر کے کردار کےلئے مشہور 84سالہ مزاحیہ اداکار بل کاسبی کو جنسی زیادتی کا کیس ثابت ہونے پر متاثرہ خاتون کو 5لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ بل کوسبی نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ لڑکی کی عمر 18سال سے کم ہے، اس کے ساتھ جنسی تعلق بنایا اور یہ طرز عمل ایک نابالغ لڑکی میں غیر فطری یا غیر معمولی جنسی دلچسپی کی وجہ کا باعث بنا۔اس کیس کی گواہ، متاثرہ لڑکی جوڈی ہتھ کی دوست ڈونا سیموئیلسن تھیں جنھوں نے عدالت میں ہتھ اور کوسبی کی تصاویر پیش کیں اور گواہی دی کہ پلے مینشن میں کس طرح بل کوسبی نے نوعمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
تبصرے بند ہیں.