شوٹنگ کے دوران حادثے میں دو اداکار ہلاک

میکسیکو سٹی:لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں نیٹ فلکس سیریز دو چوزن ون کی شوٹنگ کے دوران حادثے میں دو اداکار ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق متوفی اداکار ریمنڈو اور جون فرانسسکو کو میکسیکن شہر مولیگی کی سڑک پر گاڑی میں سوار کرکے سیریز کے ایک سین کو فلمایا جارہا تھا کہ اس دوران گاڑی حادثے کے سبب قلابازی کھا کر تباہ ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ٹریفک حادثے میں دو اداکار ریمنڈو اور جون فرانسسکو ہلاک جبکہ پروڈکشن ٹیم کے چھے اراکین زخمی ہوئے تاہم نیٹ فلکس کی جانب سے اس ضمن میں اب تک کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔ کہا جارہا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تبصرے بند ہیں.