دُلہے نے خوبرو دُلہن کو زور دار تھپڑ مار دیا، پھر کیا ہوا؟، ویڈیو وائرل

دلہے نے شادی کے عین موقع پر اپنی خوبرو دلہن کو زور دار تھپڑ دے مارا۔ ازبکستان سے تعلق رکھنے والی ایک دُلہن نے اپنے شوہر کے ساتھ روایتی رسم میں اسے ہرادیا جس کے بعد دلہا نے شادی کی بھری محفل میں ہی دلہن پر غصہ نکال دیا۔جوڑے کوشادی کے موقع پرایک روایتی رسم کے دوران جوڑے کو کوئی چیزتوڑنےکے لیے دی گئی۔رسم کے اس مقابلے کا اصول یہ ہے کہ جوڑے میں سےجو کام پہلے کرتا ہے جیت جاتا ہے اور اسے انعام دیا جاتا ہے، دُلہن مقابلہ جیت گئی دلہے سے یہ برداشت نہ ہوا تواس نے سب کے سامنے اس کے سرپر زوردار تھپڑ دے مارا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھپڑ کھانے کے بعد دلہن لڑکھڑاگئی اور اس نے اپنا عروسی لباس فرش سے اوپر کیا اور اپنے سر پر ہاتھ رکھا۔ اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اسے دلہا کی طرف سے رد عمل پر شدید صدمہ پہنچا، اس واقعے کے بعد دو دوسری خواتین نے اسے اسٹیج سے باہر نکالا۔ تھپڑ مارنے کے بعد دولہا سٹیج پرایسے ہی کھڑا رہا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو اورخاموشی سے ہجوم کو گھورتا رہا۔

تبصرے بند ہیں.