کراچی…کراچی کے حلقے این 254میں اے این پی کے امیدوار کے قتل کے بعد الیکشن کمیشن نے اُس حلقے میں الیکشن ملتوی کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اے این پی کے امیدوارصادق زمان کی ہلاکت کے بعداین اے 254 کراچی 16میں انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔آج دوپہر نمازجمعہ کے بعد اے این پی کے امیدوارمسجد سے باہر نکل رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے صادق زمان خٹک اور ان کا چھ سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے ، واقعہ میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.