عید پر 5 نئی پاکستانی فلموں کی ریلیز کے لیے تیاریاں

کراچی: پاکستان کی فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد اس بات پر ڈٹ گئے کہ اس سال عید پر کسی بھارتی فلم کی نمائش نہیں ہونے دیں گے اور ایسا ہوا تو اس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے نوجوان ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کا کہنا ہے اس وقت جب کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری پرسرمایہ کاری میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور کراچی میں ان دنوں ایک درجن سے زائد فلمیں بن رہی ہیں اور چند نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں انھوں نے پاکستانی فلموں کے شائقین کے اعتماد کو بحال کیا ہے اب بھی اگر پاکستانی فلموں کی نمائش میں رکاوٹ ڈالی گئی تو یہ المیہ ہوگا اور اسے کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، اس سال عید کے موقع پر پاکستان بھر میں پانچ فلموں کی نمائش متوقع ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اگر سنیما مالکان نے تعاون کیااور اپنے وعدہ کے مطابق پاکستانی فلموں کو ترجحی بنیاد پر سنیماؤں پر نمائش کی اجازت دی تو اس سال پاکستانی سنیماؤں پاکستانی فلموں کی نمائش سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.