عمران ہاشمی اور ودیا بالن ایک بار پھر تہلکہ مچانے کیلیے تیار

ممبئی: بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی ڈرٹی پکچرزکی جوڑی عمران ہاشمی اور ودیا بالن ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں جن کی آنے والی کامیڈی فلم’’گھن چکر‘‘ کے نئے گانے کی وڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔ امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہ’’اللہ مہربان‘‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کو فلم کے موسیقار امیت ترویدی نے دیویا کمار کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔ ہدایتکار راجکمار گپتا کی اس فلم میں عمران ہاشمی اور ودیا بالن کے ساتھ راجیش شرما اور نمت داس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت عمران اور ودیا کی کامیڈی سے بھرپور یہ گھن چکر فلم 28 جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.