لاہور( این این آئی)نامور اداکار احد رضا میر نے کہا ہے کہ شادی کے بعد کی زندگی کو بھرپور انجوائے کررہا ہوں ، میری اہلیہ کا تعلق بھی شوبز سے ہے اس لئے ہم اپنے پراجیکٹس کے حوالے سے مشاورت اور ایک دوسرے کی خامیوں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔
ایک انٹر ویو میں احد رضا میرا نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ” عہد وفا” میں پاک فوج کے افسر کا کردار نبھا کر مجھے بڑی پذیرائی ملی اور آج بھی پرستار اس ڈرامے کا ذکر کرتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج عظیم فوج ہے اور اس کا دنیا میںکوئی مقابلہ نہیں، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی کو بھرپور ا نجوائے کر رہا ہوں اور جو لوگ ہمارے لئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہیں ان سب کا شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی جاری ہے اور دعاہے کہ خدا کی ذات ہمارے لئے آسانیاں پیدا کرے ۔
تبصرے بند ہیں.