بھارتی اداکار عرفان خان کورونا لاک ڈاؤن کے سبب اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت نہ کرسکے

اداکار عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا بھارت میں انتقال ہوگیا، تاہم اداکار ان کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے۔
95 سالہ سعیدہ بیگم کا انتقال بھارتی شہر جےپور میں ہوا، اس دوران عرفان خان ملک سے باہر تھے اور بھارت میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنی والدہ کے جنازے میں شامل نہیں ہوپائے۔کورونا وائرس کے باعث بھارت میں سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے اور تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈو کرائن کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور وہ علاج کے لیے بھارت سے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔جس کے بعد 2019 میں صحتیاب ہوکر وہ بھارت واپس آئے تھے، جس کے بعد ان کی فلم ’انگریزی میڈیم‘ بھی ریلیز ہوئی تھی جو کامیاب ثابت ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.