لندن میں گزشتہ دو ہفتوں سے فیملی کے ساتھ سیلف آئیسولیشن میں رہ رہےبھارتی اداکار پورب کوہلی نے اعتراف کیا ہے کہ ان میں اور ان کی فیملی میں کورونا وائرس کا انفیکشن تھا ۔ انہوں نے ایک طویل انسٹاگرام پوسٹ میں کہا ہےکہ ان کےڈاکٹر نے بتایا کہ وہ اور انکی فیملی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے کنبہ میں عام فلو جیسی علامتیں تھیں ، لیکن ان کے جنرل فیزیشین نے کہا کہ وہ لوگ کورونا سے متاثر ہوئے تھے ۔ اب تقریبا دو ہفتوں کے بعد ان کے کنبہ کے افراد صحتیاب ہورہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.