Latest National, International, Sports & Business News

خورشید شاہ کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد

سکھر کی سیشن عدالت نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو پیش کیے بغیر مزید ریمانڈ سے متعلق نیب کی استدعا مسترد کردی۔خورشید شاہ کے خلاف کرپشن کیس کی سکھر کے سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں نیب کی جانب سے خورشید شاہ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔عدالت میں نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کیے بغیر مزید ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔اس موقع پر عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ وہ ایک گھنٹے میں خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کرے۔واضح رہے کہ خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، انہیں نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.