Latest National, International, Sports & Business News

شاہد خاقان کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم

محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو اسپتال منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے آئی جی جیل خانہ جات، ڈی پی او راولپنڈی اور دیگر حکام کو نوٹیفکیشن بھجوا دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو سینٹرل جیل راولپنڈی سے شفاء انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے۔انہیں اسپتال شفٹ کرنے اور اسپتال میں رہنے کے دوران فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو ہرنیے اور پتے کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.