کراچی کی ماڈل گرل لاہور میں قتل

کراچی کی 22 سالہ ماڈل لاہور میں مبینہ طور پر قتل ہوگئی، مقتولہ اقراء ماڈلنگ کے لئے گھر والوں سے ناراض ہو کر کراچی سے لاہور آئی تھی۔

پولیس کے مطابق گلشن راوی کے رہائشی 3 افراد عثمان،حسن بٹ اور عمر رضا بٹ نے 22 سالہ اقراء سعید کو دو دن پہلے بے ہوشی کی حالت میں شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال داخل کرا یا اور فرار ہوگئے۔دوران علاج اسپتال میں اقراء کی موت واقع ہوگئی، جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اقراء کو نشہ آور چیزکھلائی گئی ،جس سے اس کی ہلاکت ہوئی ہے۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، ماڈل اقراء کا تعلق کراچی سےبتایا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.